چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نےدنیاکاتیزترین وائرلیس چارجر متعارف کروادیاہے۔
تفصیلات کےمطابق چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سےحال ہی میں 40 واٹ کی تیزترین رفتارسےچارج کرنےوالاوائرلیس چارجرمتعارف کرایا گیاہے۔
کمپنی کے سربراہ لی جون نے ایک مختصرویڈیو کلپ شیئرکی جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ شیاؤمی کا ایم آئی پرو 10، 40 واٹ والے وائر لیس چارجر سے چارج ہورہا ہے۔
وائرلیس چارجر 20 منٹ میں موبائل فون کو 57 فیصد تک چارج کر دیتا ہے جبکہ فون کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے لیے وائر لیس چارجر کو صرف 40 منٹ کا وقت لگتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس 40 واٹ کے وائرلیس چارجر میں ایم آئی-ایف سی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔